اسلام آباد (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رکن عادل بازئی کے آئینی ترمیم میں ووٹ نہ دینے کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمشن کو ایک اور خط لکھ دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خط میں عادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دوسری طرف عادل بازئی کیخلاف ریفرنس سماعت کیلئے مقرر ہو گیا۔ الیکشن کمشن کل 23 اکتوبر کو ایم این اے عادل بازئی کی نااہلی کے ریفرنس پر سماعت کرے گا۔