بختاور بھٹو زرداری کے ہاں  تیسرے بیٹے کی پیدائش 

Oct 22, 2024

کراچی (سٹاف رپورٹر)صدرمملکت آصف علی زرداری اورسابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹوکی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اسٹوری اور پوسٹ اپ لوڈ کر کے بختاور بھٹونے  اپنے چاہنے والوں کو خوشی کی خبر سے آگاہ کیا،اور اللہ کی اس نعمت پر شکر ادا کیا۔بختاور بھٹو نے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے بتایاکہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20اکتوبر 2024 کو ہوئی ہے۔بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی جانے والی پوسٹ کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔یاد رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی31جنوری 2021 کو محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی تھی ۔ بڑے دو بیٹوں کے نام میر حاکم محمود چوہدری اور میر سجاول محمود چوہدری ہیں۔

مزیدخبریں