سکیورٹی خدشات،اڈیالہ جیل  میں تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں پھر توسیع 

اسلام آباد (این این آئی)سکیورٹی خدشات کے باعث راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سیاسی سمیت عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بانی پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی، ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع حکومت پنجاب نے کی ہے۔ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن