لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ برطانیہ شیڈول ہے۔ نواز شریف جمعہ کو دبئی‘ برطانیہ‘ امریکہ اور یورپ کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایک رات دبئی میں قیام کے بعد ہفتے کو لندن جائیں گے۔ منگل کو امریکہ روانہ ہوں گے۔ چار روز امریکہ میں قیام کے بعد واپس لندن آئیں گے۔ مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن پہنچیں گی۔ نواز شریف اور مریم نواز اکٹھے یورپ جائیں گے۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے باعث دورے میں تاخیر ہوئی۔