آئی سی سی کی 3 روزہ بورڈ میٹنگز ختم ،پی سی بی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار 

Oct 22, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی 3 روزہ بورڈ میٹنگز ختم ہو گئیں۔ بورڈ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے شرکت کی۔ آئی سی سی بورڈ نے آئی سی سی چیئر، انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر کی میعاد سے متعلق تجویز دی اور دونوں عہدوں کی میعاد 3 سال کی 2 مدت میں تبدیل کرنے کی سفارش کی سفارش کو منظوری کیلئے ممبر شپ کو بھیجا جائے گا۔ آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی میں تبدیلیاں کی گئیں۔ کرکٹ کمیٹی میں سکاٹ و بیشک کو فل ممبر کا نمائندہ مقرر کیا گیا۔ سکاٹ ایڈورڈز کو ایسوسی ایٹ ممبر کا نمائندہ، ریٹائرڈ ڈاکٹر راجر ہاکس کی جگہ ڈاکٹر جان میکلین کی تقرری کی گئی ہے۔  چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ور تیاریوں پر رپورٹ پیش کی۔ آئی سی سی بورڈ ممبرز نے پی سی بی کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں