قندھار سے پاکستان ‘ بھارت کو 6مہینوں میں 442 ٹن خربوزے‘تربوز برآمد

Oct 22, 2024

کابل (نیٹ نیوز) طالبان کے زیر انتظام وزارت زراعت کے مطابق افغانستان نے قندھار سے پاکستان  اور بھارت کی منڈیوں میں  گزشتہ چھ مہینوں میں 442 ٹن خربوزے اور تربوز برآمد کیے ۔اس کامیابی کے باوجود، افغان تاجروں کو اہم چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں ناکافی کولڈ سٹوریج، کسٹم کے بڑھتے ہوئے ٹیرف، ویزا کے مسائل اور بین الاقوامی پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں شامل ہیں۔ ان پابندیوں نے بنکوں کے ذریعے رقوم کی منتقلی کو مشکل بنا دیا ہے، جس سے افغان برآمد کنندگان کے اپنے کاروبار کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کی صلاحیت میں مزید رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں