لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس شہداء کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کیلئے پرعزم اورمصروف عمل ہیں۔ اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انو رنے فرض کی راہ میں جان قربان کرنیوالے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کوذاتی گھر دیدیا ہے۔ ڈی جی خان پولیس کے سب انسپکٹر رضوان محبوب شہید کے اہل خانہ کو ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق گارڈن ٹاؤن موضع گدائی ڈی جی خان میں تمام سہولیات سے آراستہ ساڑھے 5 مرلے کا گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ سب انسپکٹر رضوان محبوب نے 11 نومبر 2023 کو تھانہ کوٹ مبارک کی حددود میں بدنام زمانہ ڈکیتوں کیساتھ مقابلہ میں جام شہادت نوش کیا تھا۔
آئی جی شہداء کے اہلخانہ کی ویلفیئر کیلئے سرگرم عمل،قیمتی گھر دیدیا
Oct 22, 2024