دوستوں نے 23 سالہ دوست کو زہریلی شے کھلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

Oct 22, 2024

لاہور(نامہ نگار)ساندہ کے علاقے میں مبینہ طور پر رمضان اور عمران نے اپنے دوست23سالہ نعمان عرف نومی کو مبینہ طور پر زہریلی شے کھلا دی، جس کے باعث نعمان کی حالت غیر ہو گئی۔اسے تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا،مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور اس نے دم توڑ دیا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ہے۔ مقتول نومی کی والدہ لبنیٰ ریاض کی درخواست پر رمضان اور عمران کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں