نجی ہاسٹل :خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم گرفتار

لاہور(نامہ نگار)ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن کی مدد سے گرین ٹاؤن پولیس نے نجی ہاسٹل میں خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے ملزم  کوگرفتارکرلیا ہے۔متاثرہ خاتون نے 15 پر کال کرتے ہوئے اپنی ساتھ زیاد تی کی کوشش کی شکایت درج کروائی۔ گرین ٹاؤن میں خاتون ایک نجی ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔
متاثرہ خاتون کے مطابق ہاسٹل منیجر نے مجھے اپنے دفتر بلا کر زبردستی زیادتی کی کوشش  کی۔ بہت مشکل سے جان بچاتے ہوئے کمرے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوئی۔ترجمان سیف سٹیز نے بتایا خواتین کسی بھی ہنگامی صورت حال میں 15 پر کال کر کے 2 دبائیں اور ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے رابطہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن