کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا ،مارکیٹ 86ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی۔ سرمائے میں 1کھرب 13ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ 60فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ گزشتہ روز کے ایس ای 100انڈیکس 807 پوائنٹس اضافے سے 86057 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 30انڈیکس 241 پوائنٹس اضافے سے 27044 پوائنٹس پر جاپہنچا، آل شیئرز انڈیکس54927 سے بڑ ھ کر 55449 پوائنٹس ہوگیا۔
سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی‘سرمائے میں 1کھرب سے زائد کا اضافہ
Oct 22, 2024