لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس میں سموگ خاتمے سے متعلق آگاہی سیشن میں حکومتی عہدیداروں ،نمائندگان صنعت سمیت سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ صدارت صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کی، سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان ،نائب صدر شاہد نذیر چوہدری‘ سابق صدور میاں انجم نثار، محمد علی میاں اور سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے تجاویز پیش کیں۔صوبائی سیکرٹری انڈسٹریز، کامرس احسان بھٹہ مہمان خصوصی تھے جبکہ آصف علی فاروق، سائرہ عمر، عمران حامد شیخ، جلال حسن، علی معظم سیدنے بھی خطاب کیا۔ میاں ابوذر شاد نے کہا لاہور چیمبرسموگ خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
صوبائی سیکرٹری احسان بھٹہ نے کہا سموگ سے نمٹنے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،ایک اینٹی سموگ پالیسی بھی تیار کی جا چکی ہے‘ فریقین کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔