لاہور (لیڈی رپورٹر ) اختراعات کو فروغ دینے اور اپنے موجدین کی کامیابیوں کو تسلیم کرنے کیلئے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور نے ایک خصوصی پیٹنٹ وال کا آغازکردیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر (ٹی آئی) نے تمام فیکلٹی کے ڈینز اور مختلف تدریسی و غیر تدریسی محکموں کے سربراہان کے ہمراہ پیٹنٹ وال کا افتتاح کیا۔ابتدائی مرحلے میں مختلف اساتذہ کے 21 پیٹنٹ شامل کئے گئے۔پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کہا یہ اقدام نہ صرف ہماری تکنیکی کامیابیوں کو اجاگر کرتا ہے بلکہ طلبہ کو اختراعات اور کاروباری ترقی کے کیریئرز اپنانے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔ انہوں نے محققین کو "اشاعت سے پہلے پیٹنٹ کرنے" کے فلسفے کو اپنانے کی تلقین کی۔
یو ای ٹی لاہور میں اختراعات کے کلچر کے فروغ کیلئے پیٹنٹ وال کا آغاز
Oct 22, 2024