ریاست اور عدلیہ کے درمیان کشمش آئینی ترمیم سے ختم نہیں ہوگی:لیاقت بلوچ

Oct 22, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار )نائب امیر جماعتِ اسلامی  صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست، ریاست اور عدلیہ کے درمیان جاری کشمکش 26 ویں آئینی ترمیم سے ختم نہیں ہوگی۔ عدم استحکام اور عدم اعتماد کے نئے پہلو پیدا ہوتے رہیں گے۔   حکومت نے ریاستی جبر سے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت انجینئر کرلی۔ اپوزیشن جماعتیں پہلے دِن ہی آئینی ترامیم کو مسترد کردیتیں تو آئین محفوظ رہتا۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے ملتان میں جماعتِ اسلامی کے رہنما ڈاکٹر صفدر ہاشمی کی بیٹی کی شادی تقریب میں کیا۔

مزیدخبریں