لاہور(نیوز رپورٹر)26 ویں آئینی ترمیم بل میں سود کے خاتمے کی تاریخ کا تعین کروانا اور مدارس کی رجسٹریشن کیلئے سابقہ اصول اور قواعد و ضوابط کا جاری کروانا جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ایک تاریخی کارنامہ ہے ،انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے مختلف اضلاع کے دورے سے واپسی پر میڈیا اور جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ مولانامحمد امجد خان نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون پر مبارکباد بھی پیش کی۔ مولانا فضل الرحمن نے اس موقع پر کہا یہ یقینی طور پر پوری قوم کی کامیابی ہے۔جے یوآئی نے جمہوری عمل کو داغدار نہیں ہونے دیا۔