محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولز ٹھیکے پر دینے کے دوسرے فیز کا آغازکردیا 

Oct 22, 2024

لاہور ( لیڈی رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے سکولوں کو ٹھیکے پر دینے کے دوسرے فیز کا آغاز ہوگیا،ٹی او آرز جاری کردیئے گئے۔دوسرے فیز میں 4453 سکولز کو ٹھیکے پر دیا جائیگا۔ینگ گروپ ، انفرادی، پیف پارٹنرز اور پرائیویٹ سکولز کا الگ سے کوٹہ مختص ہے۔ کوٹہ میں این جی اوز،ایج ٹیک فرم ،سکول چینز کو بھی شامل کیا گیا۔ ینگ گروپ ،انفرادی اور پارٹنر سکولز کو درخواست دینے کیلئے10 سے 15 ہزار روپے فیس،این جی اوز، سکول چینز اورایچ ٹیک کیلئے درخواست جمع کروانے کی فیس ایک لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

مزیدخبریں