کاہنہ (نامہ نگار ) ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد خالد جوئیہ آف جھیڈو نے کہا ہے کہ کون کہتا ہے کہ آئنی ترمیم کا ن لیگ کو فائدہ ہو گا اگر آئنی ترمیم سے ن لیگ کو فائدہ ہوتا تو پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتیں کبھی بھی آئنی ترمیم کا ساتھ نہ دیتیں۔ آئینی ترمیم کا بے حد فائدہ ملک و قوم و منتخب ممبران کو ہو گا۔ملک بحران میں پھنسا ہوا تھا حالیہ آئینی ترمیم سیاسی معاملات میں بہتری لائے گی۔