لاہور(کلچرل رپورٹر) نامور مصنف ڈاکٹر تنویرحسین کی نئی کتاب ’’ترجمہ کا فن‘‘ شائع ہوگئی۔نئی تصنیف میں انہوں نے ترجمے کی اہمیت‘ ضرورت‘ اصطلاحات سازی اور ترجمے کے اصولوں سے متعلق جامع اور سہل انداز میں معلومات فراہمی کی کوشش کی ہے۔ ترجمے کے تصور کو سمجھنے کیلئے یہ کتاب انتہائی اہم ہے۔