محتسب پنجاب نے قبضہ مافیا سے 120کنال سرکاری اراضی واگزار کرالی

لاہور(نیوزرپورٹر) صوبہ بھر سے مختلف درخواست گزاروں نے دفتر ہذا میں شکایت گزاری اور استدعا کی   قبضہ مافیا سے سرکاری رقبہ واگزار کروایا جائے۔ محتسب پنجاب نے متعلقہ صوبائی افسروں کو ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ رقبہ ملکیتی صوبائی حکومت کی حسب ضابطہ واگزاری کروائیں۔حسب الحکم کارروائی کی گئی اور کل 120 کنال سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا گیا  جس کی مارکیٹ ویلیو  1کروڑ 16لاکھ سے زائد ہے۔ محتسب پنجاب کی کوششوں سے سرکاری گزرگاہ /اراضی کو بھی قبضہ مافیاسے واگزار کروا لیاگیا جبکہ سرکاری دفاتر میں زیر التواء  اراضی انتقال اور اجراء  بیع نامہ کی شکایات کو بھی قواعد و ضوابط اور انصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹا دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن