ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ میں انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج کا افتتاح

لاہور(نیوز رپورٹر+لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے اقوام متحدہ کے انسراگ سیکرٹری ونسٹن چانگ یو کے ساتھ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی (ریسکیو 1122)ٹھوکر نیاز بیگ، لاہور میں انٹرنیشنل ریسکیو چیلنج کا باضابطہ افتتاح کیا۔ بین الاقوامی ریسکیو چیلنج اور اقوام متحدہ کی انسراگ مشق میں 23ممالک کے 274مندوبین نے شرکت کی۔ خواجہ سلماان رفیق نے کہا ریسکیو ٹیم کا جنوبی ایشیا کی پہلی اقوام متحدہ کی انسراگ سرٹیفائیڈ ریسکیو ٹیم بننا پاکستان کیلئے فخر کی بات ہے۔اقوام متحدہ کے انسراگ سیکرٹری ونسٹن چانگ یونے کہا پاکستان ریسکیو ٹیم کی  پیش رفت دیکھ کر خوشی ہوئی۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا 21 تا 22 اکتوبر چین، برطانیہ، جنوبی کوریا، ملائیشیا، فلپائن، نیپال، تھائی لینڈ اور پاکستان کی ریسکیو ٹیمیں ہائیٹ ریسکیو چیلنج، ڈیپ ویل ریسکیو چیلنج، محدود جگہ سے نکالنے کا چیلنج، ٹراما چیلنج اور فائر فٹنس چیلنج میں حصہ لے رہی ہیں۔ علاوہ ازیںیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں میڈیکل ایڈیٹرز کی چھٹی قومی کانفرنس میںصوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ موضوع "خطے میں میڈیکل جرنلز کے معیار کو بڑھانا" تھا۔کانفرنس کا انعقاد پاکستان ایسوسی ایشن آف میڈیکل ایڈیٹرزنے کیا ۔  میڈیکل جرنلز کے ایڈیٹرز اور رائٹرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔میڈیکل ایڈیٹنگ میں گراں قدر خدمات پر پروفیسر محمد اسلم کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروفیسر فاطمہ جواد اور شوکت علی جاوید کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا معیاری طبی تحقیق کو فروغ دینا صحت کے معیار کر بہتر بنانے کیلئے لازمی ہے۔ وائس چانسلرپروفیسر احسن وحید راٹھورنے کہا یو ایچ ایس میں میڈیکل جرنلزم کا علیحدہ شعبہ قائم  کرکے  نصاب میں میڈیکل ریسرچ رائٹنگ کو شامل کردیاہے۔

ای پیپر دی نیشن