لاہور (نیوز رپورٹر) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان اور پاک امریکہ ہیلپ مشن کے درمیان عوامی فلاح و بہبود کے مشترکہ منصوبہ جات شروع کر نے کا معاہدہ طے پاگیا۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمد طاہر انجم اور ہیلپ مشن امریکہ کے صدر اور چیئرمین پاک امریکن بزنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد صدیق نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ شیخ محمد صدیق نے کہا امریکہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اپنے ملک کے عوام کو خودکفیل اور ہنرمند بنانے کی خدمت کیلئے حاضر ہے۔ انہوں نے کہا ہم پر امید ہیں کہ پاک امریکہ ہیلپ مشن کے تعاون سے پاکستان میں المصطفی کے فلاحی منصوبوں میں بہتری آئیگی۔
المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ‘ پاک امریکہ ہیلپ مشن کے مابین عوامی فلاح و بہبود کامعاہدہ
Oct 22, 2024