نئے چیف جسٹس کی تقرری کامعاملہ،خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Oct 22, 2024 | 11:13

نئے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کےمعاملے پر بارہ رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج شام4بجے ہوگا ۔بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5میں ہو گا ، کمیٹی پہلے اپنے چیئرمین کا انتخاب کرے گی پھر قواعد و ضوابط کی منظوری دیگی، کمیٹی نے نئے چیف جسٹس کی تقرری کےلیے سیکرٹری وزارت قانون و انصاف سے ججز کے نام بھی مانگ لیے ۔سیکرٹری قانون نےتین سنیئرموسٹ ججز کے ناموں کو پینل کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کر دی، ا جلا س میں آج ہی نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کی منظوری دئیے جانے کا قوی امکان ہے،سپریم کورٹ کے تین سنیئر ترین ججز میں اس وقت جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس یحییٰ آفریدی شامل ہیں ۔بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں تحریک انصاف نے شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین بیرسٹر گوہر حامد رضا اور علی ظفر شامل ہیں۔    

مزیدخبریں