پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے ملاقات ، معاشی استحکام میں حمایت پر اظہار تشکر

Oct 22, 2024 | 11:14

پاکستانی وفد کی آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر جہاد ازعور سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔پاکستانی وفد نے پاکستان کے معاشی استحکام میں حمایت فراہم کرنے پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا، پاکستانی وفد نے 7ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت کی منظوری پر آئی ایم ایف سے اظہار تشکر کیا۔
 حکومت کی مالیاتی استحکام اور محصولات میں اضافے کی کوششوں پر زور، پاکستانی وفد نے توانائی اور سرکاری اداروں کی اصلاحات پر بات کی، پاکستان کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔جہاد ازعور کی جانب سے فنڈ پروگرام کے کامیاب آغاز پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہیں، آئی ایم ایف ڈائریکٹر نے پاکستان میں اصلاحات کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت کی مسلسل حمایت، مالیاتی استحکام اور ترقی کی طرف بڑھنے پر پاکستانی وفد نے اظہار خیال کیا۔    

مزیدخبریں