مردان میںنامعلوم افراد نے چھری کے وار سے دو خواجہ سرائوں کو قتل کر دیا

Oct 22, 2024

مردان(نامہ نگار )نامعلوم افراد نے چھری کے وار سے دو خواجہ سرائوں کو قتل کر دیا ۔پولیس کے مطابق پولیس لائن گیٹ کے سامنے واقع خواجہ سرا سلمان عرف سلو اور صابر عرف نازک  اپنے  بالاخانے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد داخل ہو ئے اور ان پر چھریوں  کے وار کر کے ایک کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے زخمی اور جاں بحق خواجہ سرا کو ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوسرا خواجہ سرا بھی دم توڑ گیا۔پولیس نے  واقعہ سے متعلق اور ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے ساتھ اصل حقائق جاننے کیلئے مختلف پہلووں پر تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں