گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جائیداد نام نہ کرانے پر بیوی ذبح کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اروپ کے علاقہ جوہر ٹائون کے رہائشی اعجاز کی بیوی فاطمہ کو وراثت سے حصہ ملا تھا۔ اعجاز جائیداد اپنے نام کروانے کے لئے بضد تھا جبکہ اس کی بیوی اس بات سے انکاری تھی جس پر ان کے مابین جھگڑا معمول بنا ہوا تھا۔