اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی شرعی عدالت نے 26ویں آئینی ترمیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے سینئر ریسرچر ڈاکٹر مطیع الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں اسلامی مالیاتی اور بینکاری نظام کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔ یہ آئینی ترمیم ایک تاریخی کامیابی ہے، جس سے اسلامی مالیات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے۔ قبل ازیں وفاقی شرعی عدالت کے جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے فیصلے میں ربا کے مکمل خاتمے کے لیے 5 سال کی مدت کا تعین کیا تھا یہ فیصلہ اب آئین کا حصہ بن چکا ہے۔
26ویں آئینی ترمیم اسلامی بینکاری نظام کی طرف اہم پیشرفت: وفاقی شرعی عدالت
Oct 22, 2024