لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی زیر قیادت پنجاب پولیس میں محکمانہ پروموشن اور کنفرمیشن کا عمل تیز تر ہو گیا۔ پنجاب حکومت نے پروموٹ ہونے والے 28 ایس پیز کو کنفرم کر دیا ہے۔ ایس پیز کو گذشتہ سال مارچ میں محکمانہ ترقی دی گئی تھی۔ ترقی پانے وکنفرم ہونے والے ایس پیز میں محمد شہباز، افتخار احمد ، شعبان محمود بھٹی، منیر احمد، محمد شہزاد، مقصود احمد لون، داؤد خان، غیاث الدین، محمد قیصر مشتاق، محمود اعظم خان، سیف اللہ، شوکت علی شیخ، شاہد احمد خان، فرحان اسلم، فاروق سلطان، محمد طاہر علی، شفیق احمد چوہدری، فرحت عباس، خالد محمود شاہ، شمس الدین، محمد طاہر، ضیاء الحق، رحمان قادر خان، محمد عمران خان، محمد عثمان، جمشید علی، حسن رضا اور محمد ریاض ناز شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مبارکباد دی۔
ترقی پانے والے 28 ایس پی کنفرم کر دئیے گئے
Oct 22, 2024