قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہو گیا جبکہ اہل علاقہ نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کر کے مار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں پیرو والا میں ڈکیتی کی ایک واردات میں رات کو دو ڈاکو رینجرز کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی محمد علی کے گھر گھس گئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے محمد علی کو بھی زخمی کردیا۔ اہل علاقہ نے گھیرا ڈال کر ایک ڈاکو پکڑ لیا۔ ڈاکو کی درگت بنانے سے اس کی موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عابد کے نام سے ہوئی جو کنگن پور کے علاقہ کلس کا رہائشی تھا۔
قصور: ریٹائرڈ ڈی ایس پی رینجرز ڈکیتی مزاحمت پر زخمی‘ عوام نے ڈاکو مار ڈالا
Oct 22, 2024