ہیوسٹن (اے پی پی)امریکی ریاست نیو میکسیکو کے شہر روزویل میں طوفانی بارشوں کی وجہ سے سڑکیں اور مکانات زیرآب آنے سے کم از کم 2 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہوئے جبکہ300 کو بچا لیا گیا ہے ۔ شنہو ا کے مطابق شہر کے حکام نے بتایا کہ بارش نے 91,700 سے زائد آبادی والے شہر میں گھروں اور کاروباری اداروں کو بھاری نقصان پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے رہائشیوں نے بتایا کہ سیلاب کا پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہو گیا۔نیو میکسیکو نیشنل گارڈ نے کہا کہ انہوں نے کم از کم 290 افراد کو سیلاب کے پانی سے بچا لیا ہے اور ان میں سے کم از کم 38 افراد کو علاج کے لیے مقامی ہسپتالوں میں لے جانے کی ضرورت ہے۔