بنوں میں قومی امن جرگہ کا سفید جھنڈے اٹھا کر امن مارچ 

بنوں (نوائے وقت رپورٹ) قومی امن جرگہ کے زیر اہتمام بنوں میں مارچ کے شرکاء نے سفید جھنڈوں کے ساتھ احتجاج کیا جن میں بنوں سمیت شمالی وزیرستان لکی مروت اور کرک کے عمائدین نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ امن مارچ کا مقصد جان و مال کا تحفظ ہے۔ بنوں شہر  میں شٹر ڈاون ہڑتال ہے، تمام کاروباری مراکز اور بنک بند ہیں۔ ضلع کرم میں بھی شاہراہ  کی بندش کے خلاف قبائل نے مختلف علاقوں میں دھرنے دئیے، پارا چنار میں 12 اکتوبر کو قافلے پر فائرنگ کے بعد سکیورٹی خدشات کے پیش نظر روڈ بندی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن