اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس‘ انسانی دودھ بنک سمیت اہم امور پر بحث

اسلام آباد (خبر نگار) اسلامی نظریاتی کونسل کا 239 اجلاس چیئرمین ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر عبدالغفور راشد، فریدہ رحیم، ملک اللہ بخش کلیار، محمد جلال الدین، صاحبزادہ پیر خالد سلطان قادری، جسٹس (ر) ظفر اقبال چوہدری، علامہ سید افتخار حسین نقوی، مفتی محمد زبیر، علامہ یوسف اعوان، ڈاکٹر عزیز محمود الازہری، پیر شمس الرحمن اور ڈاکٹر مفتی انتخاب نوری نے شرکت کی۔ اجلاس میں مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا تصحیح شدہ فیصلہ، کریمینل اپیل نمبر590/2017  بابت توہین رسالت و توہین مقدسات اسلام، انسانی دودھ کے بنک (Human Milk Bank)کے قیام کے بارے میں کونسل سے استفسار، مسلم عائلی قوانین (ترمیمی) بل، وقف ایکٹ کے تحت قواعد کی تیاری کا مسودہ، قانون انفساخ ازدواج مسلمانان (ترمیمی) ایکٹ، سمیت متعدد امور زیربحث آئے۔ کونسل نے مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے تصحیح شدہ تفصیلی فیصلے کو ملاحظہ کیا اور چیف جسٹس کو اس شاندار فیصلے پر خراج تحسین پیش کیا اور حکومت کی تحسین بھی کی۔ فیصلہ ہوا کہ انسانی دودھ بنک کے بارے میں  ایک سیمینار کیا جائے گا اور بعدازاں ماہرین، اطباء اور علماء کی سفارشات کونسل کے اگلے اجلاس میں رکھی جائیں گی۔ مزید برآں اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل کے پچاس برس مکمل ہونے پر ملک بھر میں گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد کی بھی منظوری دی گئی جس میں کونسل کی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔ اجلاس کے آخر میں غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی اور فلسطین اور لبنان کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

 ارضِ مقّدس ؛فلسطین کی خوشبو

بشیر قمر صاحب نیویارک میں عرض دراز سے مقیم ہیں۔ آپ پاکستانیوں کے سر کا تاج ہیں۔ مقبول خاص و عام ہیں۔ صحافتی اور سماجی خدمات ...