وزیر اعظم شہباز شریف کی لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو ہوائی جہاز روانہ کرنے کی ہدایات

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنی حکومت کو لبنان اور غزہ کے لیے امدادی سامان کے دو ہوائی جہاز فوری طور پر روانہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔وزیرِ اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی ٹرکوں کے ذریعے بھی امدادی سامان غزہ اور لبنان بھیجنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے غزہ، لبنان، اردن اور مصر میں تعینات پاکستانی سفیروں سے روابط مزید بہتر بنانے کا حکم بھی دیا ہے۔وزیر اعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی حملوں اور محاصروں کے باعث فلسطین اور لبنان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی میں دشواری کا سامنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

 ارضِ مقّدس ؛فلسطین کی خوشبو

بشیر قمر صاحب نیویارک میں عرض دراز سے مقیم ہیں۔ آپ پاکستانیوں کے سر کا تاج ہیں۔ مقبول خاص و عام ہیں۔ صحافتی اور سماجی خدمات ...