لاہور ( این این آئی) لاہور پارکنگ کمپنی نے اوور چارجنگ کو روکنے کے لئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا ، پارکنگ سائٹس کو ہائبرڈماڈل کے ذریعے کیش لیس کیا جائے گا۔لاہورکی3پارکنگ سائٹس پر بطور پائلٹ پراجیکٹ ہائبرڈ ماڈل متعارف کروایا جائے گا۔