بانی پی ٹی آئی اور ووٹروں سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا: ریاض فتیانہٍ

پیر محل (نامہ نگار) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے حلقہ این اے 107سے تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی مہر محمد ریاض فتیانہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میںطبیعت ناساز ہو نے کی وجہ سے علاج کی غرض سے ملک سے باہر ہوں۔ بہتری آنے پر واپس آؤں گا۔ میں اپنے قائد عمران خان، پارٹی اور اپنے سیاسی حلقہ کے ووٹروں سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

ای پیپر دی نیشن