لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے دائر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ کے چھٹی پر ہونے کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی ۔عدالت نے وکیل درخواست گزار کو سیاسی جماعتوں کے ایڈریس فراہم کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔