لاہور (نامہ نگار) بیوی کو منانے میں ناکامی پر فائرنگ کر کے ساس اور سسر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق اکبری گیٹ کے علاقے میں فیصل نامی شخص اپنی ناراض بیوی سے صلح کرنے کے لئے سسرال گیا۔ بیوی کے ساتھ جانے سے انکار پر ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کا سسر شیعان اور ساس شبانہ دم توڑ گئے۔ پولیس نے دو ملزموں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئیں۔