گیس‘ بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں‘ غیرقانونی کنکشن منقطع‘ لاکھوں روپے جرمانہ

Oct 22, 2024

لاہور+ شیخوپورہ (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار + نامہ نگار خصوصی) سوئی ناردرن گیس کے کریک ڈاؤن کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مزید 102 غیر قانونی گیس کنکشن منقطع کیے گئے  اور 45 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ لاہور میں، SNGPL کی ٹیم نے گیس کے غیر قانونی استعمال پر 15 کنکشن اور کمپریسر کے استعمال پر 1 کنکشن منقطع کیا، جبکہ گیس چوری کے کیسز میں 19 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ گوجرانوالہ میں 3 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے، جبکہ فیصل آباد میں 3 کنکشن منقطع کرنے کے ساتھ 20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ شیخوپورہ میں 2 غیر قانونی کنکشن منقطع کیے گئے، اور 7 لاکھ 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ راولپنڈی میں 2 کنکشن کاٹے گئے۔ اسلام آباد میں ایک غیر قانونی کنکشن منقطع کیا گیا۔ دریں اثنا پنجاب پولیس کا لاہور سمیت صوے کے تمام اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا۔ علاوہ ازیں لیسکو ٹیموں نے شیخوپورہ کے بیرا ورکاں، قیام پور، شیخو ولاز، رسول نگر، معراج پورہ میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران تقریباً 75 بجلی چور پکڑے۔ ان کو ڈی بل کی شکل میں 80 ہزار یونٹ ڈالے گئے جو 40 لاکھ روپے بنتے ہیں اور متعلقہ تھانے میں 75 ایف آئی آر کا بھی اندراج کروایا۔ 

مزیدخبریں