آسٹریلوی سینیٹر نے برطانوی شاہ چارلس پر نسل کشی کا الزام لگا دیا

Oct 22, 2024

کینبرا (نوائے وقت رپورٹ) آسٹریلیا کی آزاد سینیٹر لڈیا تھورپ نے آسٹریلیا کے دورے پر آئے ہوئے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم پر قدیم آسٹریلوی باشندوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا۔ یہ واقعہ کینبرا میں شاہ چارلس کے اعزاز میں ہونے والی پارلیمانی تقریب کے دوران پیش آیا۔ لڈیا تھورپ جو قدیم ایبریجینل و انگلش مکس نسل سے تعلق رکھتی ہیں، نے چیخ کر لوگوں سے کہا کہ وہ برطانوی بادشاہ کی حاکمیت کو تسلیم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زمینیں واپس کرو‘ جو ہم سے چوری کیا ہے وہ واپس کرو۔ اس موقع پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے سینیٹر تھورپ کو بادشاہ کے قریب جانے سے روکا اور وہاں سے باہر لے گئے۔ لڈیا تھورپ آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کے حقوق کے لئے سرگرم ہیں اور شاہ چارلس سوم کے دورہ آسٹریلیا کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں شامل رہی ہیں۔

مزیدخبریں