مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کو نااہل کرکے ڈی سیٹ کر نے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو ایک اور خط لکھا ہے ۔خط میں کہا گیا ہے کہ عادل بازئی کو نااہل کرکے نشست خالی قرار دی جائے ،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے عادل بازئی کیخلاف ریفرنس اسپیکر کو بھیجا تھا۔قبل ازیں اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے 7 اکتوبر کر بھی عادل بازئی کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت نشست خالی قرار دی جائے۔عادل بازئی نے بجٹ سیشن میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی تھی۔
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کوڈی سیٹ کر نے کی کارروائی شروع
Oct 22, 2024 | 12:12