26 ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکٹریت سے منظوری پرسعودیہ میں مسلم لیگ ن کی جانب سے تقریب کا انعقاد،کیک بھی کاٹا گیا۔

Oct 22, 2024 | 12:13

مدینہ منورہ۔۔۔ (نمائندہ نوائے وقت) 26 ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکٹریت سے منظوری پر  پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب نے مختلف شہروں تقریب کا انعقاد کیا اور  کیک کاٹے، اسی سلسلے کی ایک تقریب   پاکستان  مسلم لیگ ن  القصیم  کے صدرشہباز مغل اور عہدیدران نے منعقد کی ھے جسمیں پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان صاحب کو بطور مہمان خصوصی  دعوت دی    ملک منظور حسین خصوصی طور  بزریعہ جہاز تشریف لائے۔  القصیم  ائیر پورٹ پر  صدر شہباز مغل اور عہدیدران نے  گلدستے پیش کئے پھولوں  کے ھار پہنائے جبکہ تقریب کہ لئے خوبصورت  پر فضا مقام  پر منعقد ھوئی تو وھاں پر   استقبالیہ کمیٹی  اور   صدر مسلم لیگ ن القصیم ریجن محمد شہباز مغل صاحب اور صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ القصیم ریجن محمد آصف گبول صاحب کی قیادت میں شاندار استقبال  کیا  اور مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظو صاحب کو تقریب میں  آمد پر صدر القصیم ریجن شہباز مغل صاحب اور باقی مسلم لیگ کے ساتھیوں کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔  اس خوبصورت  تقریب میں مرکزی جنرل سیکریڑی  ملک منظور حسین نے  تقریر کرتے ھوئے  کہا کہ سینٹ سے 26 ویں ائینی  ترمیم ‏  دو تہائی اکثریت کی منظوری سے میاں محمد  نوازشریف سرخرو ہوگئے۔  پانامہ کیس میں نوازشریف کو ناحق نکالنے والوں سے بدلہ لے لیا گیا ھے. 26ویں ترمیم سے سیاسی ڈنگ نکال دیا گیا ھے ، اب کوئی جج کسی کا آلہ کار بن کر وزیراعظم کو نہیں نکال سکے گا،  میاں محمد نوازشریف آج بھی  الحمد للہ طاقتور سیاست دان ھے جبکہ   چیف جسٹس کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک، راجہ پروزیز اشرف، نوید قمر، رعنا انصار بیرسٹرگوہر علی، صاحبزادہ حامد رضاء، سینیٹرفاروق نائیک، اعظم نزیر تاڑڑ، کامران مرتضی، علی ظفر کمیٹی میں شامل  ھیں اس کمیٹی میں مختلف سیاسی جماعتوں کہ مرکزی لیڈر بالخصوص تحریک انصاف کہ چیرمین بئرسٹر گوھر علی اور اتحاد المسلین  کہ حامد رضا کی شمولیت خوش ائند ھے   تقریب کہ اختتام پر کیک کاٹا گیا اور مسلم۔لیگ ن کہ عہدیدران کا شکریہ ادا کرتے ھوئے آپ جیسے متحرک کارکنوں وفادار ساتھیوں سے پاکستان اورسیز انٹرنیشل افئر کی تنظمیں  نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ  محمد اسحاق ڈار کی بطور صدر مسلم۔لیگ ن اورسیز انٹرنیشنل افئر  پوری دنیا میں پاکستان اور قائد میاں محمد نواز شریف کی جماعت کا جھنڈا سر بلند کیا ھوا ھے ۔

مزیدخبریں