پاک بحریہ کی بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں اور منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا نا قابل ستائش اقدام ہے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ  نشہ آور گولیوں اور منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی  ستائش کی ہے ۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پاک بحریہ کے افسران و اہلکار نہ صرف پاکستانی سمندری حدود کی حفاظت بلکہ خطے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے مثر کردار ادا کر رہے ہیں. وزیرِ اعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو ملکی سمندری حدود کی حفاظت پر مامور اپنے پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں پر فخر ہے 

ای پیپر دی نیشن