ملک پرویز اقبال کی قیادت میں وفد کی ڈی پی او شیخوپورہ سے ملاقات

Oct 22, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال ظفر شیخ سے مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال ، سینئر نائب صدر احمد خورشید چودھری ، نائب صدر شیخ عظیم جاوید ودیگر نے ملاقات کی اس دوران سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ای چالان کی بھرپور مار پر گفتگو کی گئی ملاقات کے دوران یہ طے پایا  جب تک ای چالان کے متعلق مکمل طور پر شہریوں کو آگاہ نہیں کیا جاتا اور اس پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح نہیں ہوتا اس وقت تک ای چالان بند کرنیکا فیصلہ کیا گیا ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی طرف سے اس فیصلے کے بعد تاجروں اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ملک پرویز اقبال ، احمد خورشید ، عظیم جاوید نے بتایا کہ ای چالان پراجیکٹ سے متعلق شہریوںکو کسی قسم کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں روپے کے چالان روزانہ کی بنیاد پر ہونے کی وجہ سے شہریوں ،تاجروں ،وکلا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد پریشانی سے دوچار ہوکر رہ گئے تھے ۔

مزیدخبریں