ڈپٹی کمشنر قصور کامصطفی آباد میں گورنمنٹ سکولز ‘ رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ

Oct 22, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب حکومت کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان نے گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز ہائیر سکنڈری سکول اور گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 مصطفی آباد کا اچانک دورہ کر کے اساتذہ و عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی، انرولمنٹ‘تدریس کے عمل سمیت دیگر سہولیات کو چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز میں جا کر طلباء و طالبات سے سوالات پوچھے اور کوالٹی ایجو کیشن کا جائزہ لیا۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی، میڈیسن کی دستیابی اور مریضوں کو دی جانیوالی دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کردہ علاج معالجہ کی سہولیات، مفت ادویات کی فراہمی سمیت دیگر طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔

مزیدخبریں