شیخوپورہ: ضلعی محکموں کے افسروں کا اکثر دفاتر سے غائب رہنا معمول

شیخوپورہ(عظیم علی شیخ، امجد علی سلطانی سے) ضلعی محکموں اور مختلف برانچز میں اوقات کار کے دوران افسروں کا اپنے دفاتر میں موجود نہ ہونے کے باعث شہریوں کی شکایات کے اذالہ کا عمل رک گیا ہے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے پیش رفت نہیں ہورہی جس پر شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کے مختلف محکموں اور برانچز کے افسر اپنی نشستوں سے اکثر غائب رہتے ہیں ان کی عدم موجودگی کے باعث محکموں و برانچز کا عملہ نہ صر ف امور ذمہ داری کی انجام دہی میں غفلت برتنا معمول بنائے ہوئے ہے بلکہ کرپشن و رشوت ستانی کو بھی بڑھاوا دیئے ہوئے ہے شہری روز مرہ کے مسائل کے حل کیلئے افسران کے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں مگر انہیں ہر بار افسران کی غیر موجودگی کا بہانہ بنا کر ٹرخا دیا جاتا ہے اور ہفتہ بھر میں کبھی کبھار کوئی آفیسر اپنی نشست پر موجود پایا بھی جاتا ہے تو دفتری عملہ اس تک عام آدمی کی رسائی ممکن نہیں ہونے دیتا جس سے شہریوں کی شکایات کا اذالہ نہیں ہوپارہا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جبکہ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے افسروں کی مسلسل غیر حاضری اور عملہ کی عدم توجہی و غفلت کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن