نارنگ منڈی ونواح میں منشیات فروشی کا سلسلہ سرعام جاری

Oct 22, 2024

نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت) نارنگ منڈی اور گردونواح میں سرعام نشے کی فروخت جاری ہے مختلف محلوں میں منشیات فروشوں نے ڈیرے لگا لیے ہیں نشہ خریدنے والے لائنوں میں لگ کر نشہ خریدنے پہنچ جاتے ہیں گلی محلوں میں نشئیوں کی ٹولیوں نے اہل علاقہ کو شدید پریشان کردیاہے واضح رہے کہ ماضی میں نشے کی لت سے کئی خاندان تباہ ہو چکے ہیں منشیات فروشوں کوکوئی پوچھنے والا نہیں ہے پولیس کاروائی کرئے بھی تو منشیات فروش کارروائی کے بعد دوبارہ اسی دھندے پر لگ جاتے ہیں شہریوں نے احتجاج کرتے ڈی پی او شیخوپورہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں