ننکانہ : تیز رفتاری کے باعث بابا گورونانک یونیورسٹی کی وین الٹ گئی‘ 10 طالبات زخمی

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) بابا گورونانک یونیورسٹی کی تیز رفتار وین بے قابو ہو کر الٹ گئی، 10 طالبات زخمی ہو گئیں۔ باباگورونانک یونیورسٹی کی وین طالبات کو لے کر یونیورسٹی آرہی تھی کہ واربرٹن روڈ پر  کھڈانوالہ کے قریب تیز رفتاروین بے قابو ہوکر الٹ گئی 10 طالبات زخمی ہو گئیں ۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جن میں سے پانچ طالبات کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں 20 سالہ تحریم، 21 سالہ میکائیل ، 18 سالہ طوبہ، 22 ساہ فخر النساء 17سالہ عرابیہ و دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن