شیخوپورہ (نمائند ہ خصوصی) پاکستان بھر کے صنعتی مزدوروں کی مختلف تنظیموں نے کہا ہے کہ محکمہ اولڈ ایج بینیفٹ ریٹائرڈ مزدوروں کے حقوق دینے کی بجائے انہیں قانونی مسائل میں الجھا کر خوا ر کر رہا ہے اعلیٰ عدلیہ کے واضح عدالتی فیصلوں کے باوجود ورکروں کو پنشن دینے سے گریزاں ہے ان خیالات کا اظہار اولڈ ایج ورکر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد لطیف بٹ ،جنرل سیکرٹری چوہدری اشرف ،چیئرمین قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل سلطان حمید راہی ،صوبہ کے پی کے صدر کچکول خان خٹک ،چوہدری رفیق ،عزیز اللہ بھٹی ،سید امتیاز شاہ نے کالا شاہ کا کو میں ورکرز کنوینشن سے خطاب کرتے کیا انہوںنے کہاکہ ای او بی آئی کے بورڈ آف ٹرسٹی کئی سالوں سے اپنی مدت پوری کر چکے ہے اور وہ اس وقت نیا بورڈ آف ٹرسٹی فل فور بنایا جائے انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے اس دور میں بوڑھے ورکروں کی پنشن آٹے میں نمک کے برابر ہے کارکنوں کو کم از کم اجرت37ہزار روپے کے مطابق پنشن دی جائے۔