شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)محکمہ ایجوکیشن پنجاب نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن علی احمد سیان کو تبدیل کرکے ان کی جگہ رانا ندیم عباس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، تبدیل کئے جانیوالے سی ای او تعلیم نے اپنی تعیناتی کے دوران فروغ تعلیم کی خاطر مختلف اصلاحات اور سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن سمیت اساتذہ کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں ۔