زمیندار کی 2 بھینسیں چوری

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد کے قریب چٹھہ داد میں چور زمیندار کی چارلاکھ سے زائد مالیت کی 2 بھینسیں چرالے گئے۔ رانا مظہر جوئیہ نے حویلی مال مویشی میں بھینسیں باندھ رکھی تھیں رات کے وقت نامعلوم چورآئے اور حویلی سے دونوں بھینسوںکو گاڑی پر لاد کر رفوچکر ہوگئے۔پولیس تھانہ صدر تاحال چوروںکا سراغ نہ لگاسکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن