حافظ آباد: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں انسولین نایاب‘ مریض خوار 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت )ڈسٹرکٹ ہسپتال میں شوگر کی انسولین نایاب، پریشان حال مریض خوار ہو گئے ، بازار سے مہنگی انسولین خریدنے پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع حافظ آباد میں اس وقت تقریبا ہر دسواں شہری ذیابیطس کے مہلک اور جان لیوا مرض میں مبتلا ہے۔ مرض سامنے آنے کے بعد لوگ مالی وسائل کی کمی کے باعث شروع میں تو محض گولیوں اور دیگر سنے سنائے ٹوٹکوں اور پیروں فقیروں کے دم وغیرہ ہی سے اس کا علاج کرتے ہیں مگر جب بیماری زور پکڑتی ہے تو ڈاکٹرز انسولین تجویز کرتے ہیں جس کا باقاعدگی سے استعمال نہ صرف اشد ضروری بلکہ زندگی کی امید ہوتا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال سمیت دیہی مراکز صحت میں بھی انسولین کا ملنا محال ہے ۔

ای پیپر دی نیشن