ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا رورل ہیلتھ سنٹرجلالپور بھٹیاں کا دورہ 

Oct 22, 2024

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق نے جلالپور بھٹیاں کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کی ری ویمپنگ کا جائزہ لیتے ہوئے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے حافظ آباد روڈ کے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عمر شریف راٹھور ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس ،محکمہ بلڈنگز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر انکے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی جلالپور بھٹیاں کے دورہ کے موقع پر وہاں ری ویمپنگ (تعمیر ومرمت)کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمے کے افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے تعمیراتی کام کی کوالٹی کو ہرلحاظ سے بہتر بنایا جائے اور تمام تعمیراتی کام معیار کے مطابق جلد مکمل کیے جائیں ۔

مزیدخبریں